43

حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت عقیدت کے ساتھ منایا گیا

کرا چی۔مراد رسول اللہ ﷺ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا   گیا، فاروق اعظم کا لقب پانے والے خلیفہ دوم کے اسلام قبول کرنے سے مسلمانوں کونئی قوت حاصل ہوئی۔

حضرت عمر بن خطاب کا تعلق قریش کی شاخ بنی عدی سے تھا۔ آپ واقعہ فیل کے تیرہ سال بعد پیدا ہوئے۔ قبل از اسلام آپ کے سپرد سفارت کا کام تھا،سیدالانبیا ﷺ نے فرمایا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا،آپکے دور خلافت میں 3600 علاقے فتح ہوئے، 4200 مساجد تعمیرہوئیں، قیصروکسری کی سلطنتیں آپ کے ہی دور میں ختم ہوئیں۔

یہ وہ دور تھا جب خلیفہ وقت بھی عدالت کے روبروپیش ہونے کا پابند تھا، ایسا نظام عدل جو آج بھی دنیا میں کئی جگہ رائج ہے۔27ذی الحجہ نماز فجر کی امامت کے دوران مجوسی ابولولو نے آپ کو خنجر سے زخمی کیا اور یکم محرم کو آپ خالق حقیقی سے جاملے۔