74

طورخم بارڈر کو آزمائشی طور پر 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ

 خیبر۔طورخم بارڈر کو آزمائشی طور پر چوبیس گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،  نجی ٹی وی کے مطا بق پاک افغان طورخم بارڈر پر فلیگ میٹنگ اتورا کے روز ہو ئی ہوئی جس میں پاکستان اور افغان حکام نے شرکت کی۔

حکام کے مطابق طورخم بارڈر 2 ستمبرسے  دن رات کھلا رہے  گا، منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم کریں گے،حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم سمیت دیگر سرکاری عملہ 2 شفٹس میں کام کرے گا، اہلکاروں کی تعیناتی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سرحد 24 گھنٹے کھلنے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔