52

دینی مدار س کی رجسٹریشن کیلئے پشاور، کوہاٹ میں مراکز قائم

پشاور۔دینی مدار س کی رجسٹریشن کے لئے پشاور، کوہاٹ میں مراکز قائم کردیئے گئے ہیں 15 ستمبر سے خیبر پختونخوا قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر میں 35ہزار مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

تمام مدارس یکساں نصاب تعلیم پڑھانے کے پابند ہو نگے حکومت دنیاوی علوم پڑھانے کے لئے مدارس کو اساتذہ فراہم کرینگے ذرائع نے بتایاہے کہ پشاور اور کوہاٹ کے ریجنل دفاتر میں صوبے بھر اور قبائلی اضلاع کے مدارس کی رجسٹریشن کی جائیگی جس کے لئے عملے کی تقرری بھی کی جا رہی ہے مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کے پابند ہو نگے جورمدرسہ رجسٹریشن نہیں کرائیگا اسے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن کے لئے چار صفحات کا ایک مخصوص فارم تیار کیاگیا ہے جو چند دنوں میں وفاقی وزارت تعلیم کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا۔ مدارس کے ذمہ دار یہ فارم پر کر کے دیگر ضروری دستاویزات منسلک کر کے ریجنل آفسز میں جمع کرائینگے۔