23

تحریک انصاف کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی منظور ی

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی منظوری دے دی۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے مالیاتی وفد نے ملاقات کی جس میں عمران خان کو تحریک انصاف کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔

 وزیر اعظم نے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی پابند ہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات نے کہا کہ پی ٹی آئی مالیات کی پڑتال صف اول کی آڈٹ کمپنی کرتی ہے وزیر اعظم نے پارٹی کو ایک ادارہ بنانے کا ویژن دیا ہے۔ پارٹی مالیات کو شفاف ترین رکھا گیا ہے۔