29

نئی ایل این جی پالیسی تیار،جلد اعلان متوقع

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے کہاہے کہ نئی ایل این جی پالیسی تیار کر لی،جلد اعلان کیا جائے گا، کاروبار آسان بنانے کیلئے اصلاحات کی پالیسی منظور کرائی جائیگی، کئی شعبوں میں صحیح معنوں میں مقابلے کی فضاء موجود نہیں، مقابلے کی فضاء پیدا کر کے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،کاروبار میں آسانی کیلئے سرخ فیتے کو کم سے کم کیا جائے گا۔

 پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے 30کے قریب منظوریاں درکار ہیں، پٹرولیم کی دریافت اور پیداوار کیلئے 27نئے بلاک متعارف کرا رہے ہیں،عوام کی آسانی کیلئے بلوں کی ادائیگی کے دن بڑھا رہے ہیں، یوٹیلٹی بل کے اجراء کی تاریخ سے 15دن میں بل جمع کرانا ہو گا، ستمبر سے گیس کے استعمال کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائیگی۔

جمعرات کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کرنا آسان بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کیلئے باقاعدہ روڈ میپ بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ سرمایہ کاری اور کاروبارآسان بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جار ہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے سرخ فیتے کا نظام ختم کر کے کاروبار کو آسان بنایا جا رہا ہے،اقداما ت کا آغاز وزارت پٹرولیم سے کیا گیا ہے،ہمارا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ندیم بابر نے کہاکہ جب تک ملک میں کاروبار نہیں بڑھے گا ملازمتیں  نہیں بڑھ سکتیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اصلاحات اور آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزارت پٹرولیم میں ان دونوں چیزوں پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کاروبار آسان بنانے کیلئے اصلاحات کی پالیسی منظور کرائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ بہت سے قوانین ایسے ہیں جن کا کوئی مصرف نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کئی شعبوں میں صحیح معنوں میں مقابلے کی فضاء موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ مقابلے کی فضاء پیدا کر کے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے 30کے قریب منظوریاں درکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ نظام میں پیچیدگیوں کی وجہ سے 10سال میں بیرونی کمپنیاں پاکستان سے جا چکی ہیں۔

پٹرولیم میں سرمایہ کاری کیلئے نظام سے  غیر ضروری 10منظوریاں ختم کر دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم کی دریافت اور پیداوار کیلئے 27نئے بلاک متعارف کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے پٹرول پمپ کے قیام کیلئے تقریباً25منظوریاں درکار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم میں سرمایہ کاری کیلئے نظام سے  غیر ضروری 10منظوریاں ختم کر دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پٹرولیم کی دریافت اور پیداوار کیلئے 27نئے بلاک متعارف کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے پٹرول پمپ کے قیام کیلئے تقریباً25منظوریاں درکار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرول پمپ لگانے کیلئے منظوریوں کی تعداد کم کر کے 6،7تک لا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی آسانی کیلئے بلوں کی ادائیگی کے دن بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی بل کے اجراء کی تاریخ سے 15دن میں بل جمع کرانا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ستمبر سے گیس کے استعمال کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ گیس کمپنیوں کی شکایت کے ازالے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6،7سال میں گیس دریافت کیلئے نئے بلاکس نہیں بنائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ نئی ایل این جی پالیسی تیار کر لی،جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بیرونی کمپنیاں ایل این جی ٹرمینل لگانیمیں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 5بیرونی کمپنیوں کو ایل این جی ٹرمینل لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں سے گیس دریافت ہو گی اس علاقے کو ترجیحی بنیادوں پر گیس دینگے۔

انہوں نے کہاکہ گیس کے اضافی بلوں کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ایک سوال پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جمعہ کو عام تعطیل نہیں ہو گی، تمام دفاتر اورتعلیمی ادارے کھلیں گے۔