56

لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے جمعرات کے روز معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سمیت صوبائی نمائندوں نے شرکت کی۔

 ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شعبہ صحت کا منفرد پروگرام ہے ہیلتھ ورکرز پروگرام کو ملک بھر میں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے کمیٹی میں وزارت صحت کے نمائندے بھی شامل کئے ہیں۔