45

قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلے، وزیراعظم ​​​​​​​

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے 12:30 تک کشمیریوں کے لیے نکلیں، قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے، کشمیر میں بھارتی اقدام جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔

Imran Khan@ImranKhanPTI

I want all Pakistanis to come out tomorrow 12 noon -12.30 pm to show solidarity with the Kashmiri people and send the Kashmiris in IOK a clear message that the entire Pakistani nation stands in solidarity with them & against Indian fascist oppression, the inhumane 24-day curfew,

31.5K

2:31 PM - Aug 29, 2019

Twitter Ads info and privacy

17.3K people are talking about this

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور معصوم کشمیری عوام کا قتل پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے، بچوں اور خواتین کا بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل عام مودی حکومت کی نسل کشی کا ایجنڈہ ہے، کل پوری عوام 12 سے 12:30 تک سڑکوں پر نکل کر کشمیری عوام کو پیغام دیں کہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام باہر نکل کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں اور مقبوضہ کشمیر میں واضح پیغام بھیجیں، کشمیریوں کو پیغام دیاجائے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، قوم مقبوضہ کشمیر میں 24 دن سے جاری غیر انسانی کرفیو اور فاشسٹ ظلم پراحتجاج کرے۔