27

شہباز شریف کا آج شاہد خاقان سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کا آج (جمعرات کو) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا امکان ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے آج اسلام آباد آنے پر متحدہ حزب اختلاف کے مشاورتی اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ مرتضیٰ جاوید عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دی تو وہ جمعرات کو آج اسلام آباد آئیں گے۔ ان کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا امکان ہے اور اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔