27

ٹیکس اداکرنیوالا فارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، چیئرمین ایف بی آر

کراچی۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی  نے کہا  ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکان وٹ کھول سکتا ہے، لوگوں میں شعور آگیا ہے کہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے،جوبھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے اس کی پکی رسیدحاصل کرے،لوگوں میں شعور آگیا ہے کہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہیتفصیلات کے مطابق کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سیمینار سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ملکی معاشی صورتحال سے ہمیں نمٹنا ہوگا۔،چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکانٹ کھول سکتا ہے، 120ارب ڈالرکی خطیررقم بیرون ملک غیرقانونی رکھی گئی ہے۔

 ٹیکس ادا کرنیوالوں کوپیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے۔شبرزیدی نے کہا جوبھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے اس کی پکی رسیدحاصل کرے، بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے، سیلزٹیکس بنیای طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس اداکرکربیرون ملک جاتے ہیں ان کوآسانیاں دی جائیں، ماضی میں درست سمت میں کام نہیں ہورہا تھا، اب منظم اوردرست سمت میں کام شروع ہوگیا ہے۔،چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا بھارت میں کوآپریٹ ٹیکس ادائیگی پاکستان سے20گناتک زیادہ ہے، لوگوں میں شعور آگیا ہیکہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے۔گذشتہ روز چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے سیلز ٹیکس گوشواروں کی موثر مانیٹرنگ کے لئے سافٹ ویئر کا افتتاح کیا تھا۔

 جس کا مقصد ٹیکس گزاروں پر قابل وصول عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرنا ہے۔چئیرمین ایف بی آر کو ممبر آئی آر آپریشنز مس سیما شکیل نے نئے سافٹ وئیر ایپلیکیشن کے کام کا طریقہ کار کا عملی مشاہدہ کرایا، اس سافٹ وئیر کی بدولت ٹیکس ریفنڈ واجبات کی تیز تر پراسیسنگ بھی ممکن ہو گی۔چیرمین ایف بی آر کو مزید آگاہ کیا گیا کہ فیلڈ دفاتر کے پچیس افسران پر مشتمل ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کو تجرباتی بنیادوں پر گیارہ ستمبر دو ہزار انیس سے شروع کریں،تجرباتی شروعات کی کامیابی کے بعد تمام فیلڈ دفاتر میں پراجیکٹ کی باقاعدہ دستیابی میسر ہوگی۔