27

  ہماری بہادرافواج کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، شبنم نورین 

پشاور(     شبنم نورین     )پاکستان تحریک انصاف یو اے ای دبئی کی  کوارڈینیٹراور تحصیل کونسلر شبنم نورین  خان نے کہاہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے مودی سرکار ہماری شہ رگ کاٹنا چاہتے ہیں انشاء اللہ کلمے کی طاقت سے ہم ان کے ناپاک ارادے خاک میں ملا ئیں گے ہماری بہادرافواج کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال تحت بھائی میں منعقدہ تقریب کے احتتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ہماری فوج اور عوام میں ایسا جذبہ موجود ہے کہ ہم ان کی اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ظلم و بربریت نے دنیا بھر میں بھارت کا مکرہ چہرہ آشکار کردیا ہے اور جس طرح انسانی حقوق کی پامالی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کی جارہی ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ پاک فوج دنیا کی بہتریں فوج ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے اور پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔عمران خان مودی سرکار کو کشمیر نگلنے نہیں دے گا 27۔ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان تاریخ ساز خطاب کریں گے اورمودی سرکار کے ظلم وستم اورانسانی حقوق کی پامالیاں عالمی رہنماؤں اوردنیا کے سامنے صاف صاف اورکھل کر بیان کریں گے۔