35

پشاور کے 6مشہور ریسٹورنٹس کے مالکان گرفتار

پشاور۔کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوآفیسر رانا خاورکی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ نے فائیو سٹار ہوٹل پرل کانٹی نینٹل ٗ حبیبی ریسٹورنٹ ٗگرین اولائیو ریسٹورنٹ ٗ مکڈونلڈ ٗ پیزاہٹ ٗ بریڈ شیف بیکرز ٗسیکنڈ کپ پر چھاپہ مارا اور صفائی صورتحال ٗ بائیو ڈیگریڈیبل بیگ کی دستیابی و زائد المیعاد اشیاء چیک کیں صفائی ابتر صورتحال ٗ خراب فریزر ٗ بغیر ہیڈ کور کام کرنے ٗ پولی تھین بیگز کے عدم استعمال ٗ لائسنس و میڈیکل نہ ہونے پر 6 مالکان کو گرفتار کرلیاگیا۔

جبکہ پرل کانٹی نینٹل اور اور گرین اولائیو کو فریزر کی تبدیلی کیلئے احکامات جاری کئے گئے ریسٹورنٹس مالکان کو واضح ہدایت دی گئی کہ کینٹ میں پولیتھین بیگز پر پابندی کے بعد ختم ہوچکے ہیں اب صرف قابل تحلیل بائیو ڈیگریڈیبل بیگز استعمال کئے جائیں اس کے بعد بھی خلاف ورزی کی صورت میں کینٹ بورڈ ریزلوشن کے تحت پلاسٹک بیگز کی موجودگی پر مختلف جرمانوں سمیت مال کی بحق سرکار ضبطگی اور مالکان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔