33

cقبائلی اضلاع کی شاہرات پراونشل ہائی ویز اتھارٹی کے سپرد

پشاور۔صوبائی حکومت نے سابقہ قبائلی اضلاع کی صوبے میں انضمام کے بعد ان ضم شدہ اضلاع میں گزرنے والی تمام ہائی ویز کو سی اینڈ ڈبلیو سے لیکر پراونشل ہائی ویز اتھارٹی کو حوالے کرنے کی منظوری دے دی  ہے

 جس کی روشنی میں ضم شدہ اضلاع میں کل 383 کلو میٹر لبی تین ہائی ویز خیبرپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے حولہ حوالہ کی جا رہی ہیں جن کی مرمت اور دیکھ بھال  کے لیے اتھارٹی کو532.80 ملین روپے اضافی رقم کی ضرورت ہے۔ ان تین ہائی ویز میں خار، نواگئی، غلنی، پیر قلعہ روڈ، تھال، چیری، پاراچنار روڈ اور تھل، میر علی، اشا، رزمک، خرگی، ٹانک روڈ شامل ہیں جمعہ کو معاملہ منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا جس کی کابینہ نے منظور ی دیدی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد اب ٹرانس ٹرائبل ہائی وے کی تعمیر کے لیے بھی کوششیں تیز کی جارہی ہیں۔