30

مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی مسترد

نئی دلی۔ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے مراد سعید کا اکانٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کردی۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا  جس کے رد عمل میں بھارتی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ سے مراد سعید کا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کر دی۔

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ کا مراد سعید سے رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے اور بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔