29

حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن برہم

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر صوبائی حکومت کی جانب سے حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن فراہم نہ کرنے اظہار برہمی کر یا،نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کے معاملہ پر (آج) منگل کو  فیصلہ سنانے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی مزید وقت دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبر پختونخواہ میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ کی سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، کمیشن نے خیبر پختونخواہ حکومت ایک بار پھر بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے نوٹیفکیشن فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت دینے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ صوبائی کابینہ نے تاحال حلقہ بندیوں کے لئے نوٹیفکیشن کی منظوری نہیں دی۔کمیشن نے مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کل کے پی کے میں حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی عدم فراہمی پر فیصلہ سنا دیا جائے گا، 28 اگست تک ہر حال میں خیبرپختوبخواہ میں حلقہ بندیاں شروع کرنی ہیں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت (آج) منگل  تک ملتوی کر دی۔