25

مسئلہ کشمیر: وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آج قوم سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 'وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قوم کو آگاہی دیں گے۔'

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

Pm will address the Nation today on the issue of Kashmir

3,202

10:18 AM - Aug 26, 2019

Twitter Ads info and privacy

713 people are talking about this

بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم شام ساڑھے 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔' یاد رہے کہ دو روز قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارت نے وادی میں ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جبکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ کشمیر کاز کی حمایت اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ترجمانی گروپ تشکیل دیا ہے جس کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔