29

شعبہ بازار میں جعلی موبائل آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مصروف ترین اور مشہور آٹو مارکیٹ شعبہ بازار میں جعلی اور غیر معیاری موبل آئل بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارکر مالک کو گرفتار کرلیا جبکہ بھاری مقدار میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی آڑ میں جعلی موبل آئل قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روز ایس پی کینٹ محمد اشفاق کو اطلاع ملی کہ شعبہ بازار میں جعلی اور غیر معیاری موبل آئل کی تیاری عروج پر ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان اور ایس ایچ او تھانہ شرقی انسپکٹر کیڈٹ ریاض علی شاہ پر مشتمل خصوصی ٹیم فوری کاروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری موبل آئل تیار کرنے والے ملزم جہانزیب خان ولد بانڈہ خان سکنہ رشید گھڑی محلہ درویش آباد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں جعلی موبل آئل برآمد کرلیا۔