25

چیئرمین نیب کا عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ

پشاور۔معاشرے میں میں بدعنوانی کے کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین نے جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات خودسننے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ریجنل ڈائریکٹر جنرلزکوبھی احکامات جاری کی ہیں کہ عوامی شکایات خود سن لیں، چیئرمین نیب کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا فیاض احمد قریشی عوام کی شکایت خود سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا 27 اگست 2019کو بروز منگل دوپہر پر12:00بجے سے05:00تک عوام کی شکایات دفتر قومی احتساب بیورو خیبر پختونخواہ واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس فیز 5 حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے اس موقع پرمتعلقہ کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے۔

کرپشن کے خاتمے کے سلسلے میں عوام کا تعاون بھی درکار ہے تاہم اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا ہو یا سرکاری فنڈ خوردبرد کی ہوں، آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوں، سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے مطابق نہ ہوں، یا ایسا شخص یا اشخاص جنہوں نے عوام الناس دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دے کر رقم وصول کرکے خردبرد کرلی ہو کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو عوام الناس کو پلاٹ دینے کے لئے منصوبے بنائے اور رقم لے کر خردبرد کرے اور کرپشن کے بڑے کیسز میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے۔

شکایت کنندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ اور ابتدائی کاغذات وغیرہ کے ساتھ نیب دفتر تشریف لائیں۔ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی