34

ایف بی آر کا نیا انکم ٹیکس گوشوارہ فارم جاری

پشاور۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انفرادی ٹیکس گزاروں کے لئے نیا انکم ٹیکس گوشوارہ فارم 2019ء جاری کردیاہے ٗنئے گوشوارے فارم میں منقولہ اور غیر منقولہ ٗ دوسروں کے نام پررکھی گئی او ر بیرون ملک بنائی گئی جائیداد ٗبینک اکاونٹ ٗ قیمتی تحائف کی مالیت ٗملازمت ٗزراعت ٗکاروبار سے آمدن ٗ ذاتی اثاثہ جات  ٗجائیدادوں کے کرایہ سے آمدن ٗ سٹاک مارکیٹ میں کی گئی۔

 سرمایہ کاری ٗ موٹر وہیکل کے تمام ٹیکسزکی ادائیگی ٗ بجلی، ٹیلی فون، گیس، پانی، پری پیڈ فون،انٹرنیٹ کے بلز،آکشن سے خریداری کی گئی اشیاء، ہوائی ٹکٹس، منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے آمدن،شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے ادا کردہ بل، تعلیمی اخراجات، انشورنس پالیسیوں پرادا کردہ پریمیم،بیرون ملک بھیجوائے گئی رقم، کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی۔

انعام بانڈ یا کسی اور قرعہ اندازی سے جیتی گئی رقم یا اشیاء کی مالیت اور سی این جی سٹیشن کے بل کی تفصیلات مانگی گئی ہیں یہ گوشوارے داخل کرنے کی ڈیڈ لائن تیس ستمبر ہے۔