59

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلیاں

اسلام آباد۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلیاں کر دی گئیں، نئے طریقہ کار کے مطابق مینوفیکچررز مشینری اور بجلی کے بل کی کاپیاں ساتھ لگائیں گے اور سسٹم کے ذریعے ان کی تصدیق کی جائے گی اور تمام افراد کو 30دن کے اندر بائیو میرٹک کے نادرا کے ای سینٹر سے کروانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلیاں کی ہے اور ایف بی آر حکام کے مطابق آٹومیشن اور شفافیت کی راہ پر گامزن ہے جبکہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں لوگوں کو شکایات تھیں۔

 ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن کو آسان کر دیا گیا ہے، کوئی بھی شخص اپنے کمپیوٹر اور موبائل سے رجسٹریشن کر سکتا ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے کاغذات کو کم کر دیا گیا ہے۔

 اب مینوفیکچررز مشینری اور بجلی کے بل کی کاپی ساتھ لگائیں گے اور سسٹم کے ذریعہ بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کی جائے گی، تمام افراد جو سیلز ٹیکس نیٹ می شامل ہیں انہیں تیس روز میں بائیو میٹرک کرانے کیلئے نادرا کے ای سہولت سینٹر میں آنا ہو گا جبکہ اب سے نادرا اور ایف بی آر کا سسٹم آپس میں لنک کر دیا گیا ہے جس کے تحت تمام افراد کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے