35

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے‘علی امین گنڈاپور

 اسلام آباد۔وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن ترجیح ہے، کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، انتہا پسندوں نے بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امن ترجیح ہے، کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہوچکی ہے، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ تہیہ کرلیا، مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

مسئلہ کشمیر پراپنے مقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گیارویں روز بھی کرفیو جاری ہے، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں