60

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔