33

مانسہرہ میں گاڑی کو حادثہ ٗ بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

مانسہرہ۔کوہستان پٹن کے قریب مسافر کار کو حادثہ کار ڈرایؤر سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں سوار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ کار نمبر7384 گلگت سے سوات جارہی تھی تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا وہے جو دیر کے رہائشی تھے۔

 جہانچل پٹن کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہو کر کھائی میں جاگری جس سے گاڑی میں سوار 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ تمام جاں بحق افراد کی میتوں کو مقامی افراد مدد سے کھائی سے نکال لیاگیا۔