39

ٹاؤن ون کا ڈیڑھ ارب سے زائد کا بجٹ منظور

پشاور۔ ٹاؤن ون کونسل پشاور نے مالی سال 2019-20ء کا ایک ارب 58کروڑ59لاکھ100 روپے کا فاضل بجٹ منظور کرلیاہے ٗ جس میں اخراجات کا تخمینہ ایک ارب58کروڑ38لاکھ2100روپے لگایاگیاہے۔

ٹاؤن ون کونسل پشاور کا اجلاس گزشتہ روز ٹاؤن ون نائب ناظم وکنونیئر محمد شعیب بنگش کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ناظم ٹاؤن ون زاہدندیم نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ محصول چونگی سے 33کروڑ41لاکھ64ہزار روپے آمدنی ٗ ترقیاتی کاموں کے لئے صوبائی فنانس کمیشن سے 39کروڑ92لاکھ13ہزارروپے ٗٹاؤن ون پشاورکے لوکل آمدنی سے 45کروڑ17لاکھ14ہزار روپے۔

یوآئی پی ٹیکس سے آمدنی25 کروڑ 99 لاکھ 75ہزارروپے اوراکاؤئنٹ کیش بیلنس14کروڑ08 لاکھ34 ہزار100روپے آمدنی متوقع ہیں جو کل آمدنی ایک ارب 58کروڑ59لاکھ100 روپے  بنتا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ میں غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 95 کروڑ 96لاکھ25ہزار992روپے ٗ ترقیاتی اخراجات کے لئے52کروڑ42لاکھ 13ہزار روپے اور نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے9 کروڑ 99 لاکھ 63ہزار108روپے مختص کردی ہیں اور کل اخراجات ایک ارب،58کروڑ38لاکھ21سوروپے  ہیں۔

 بجٹ اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کونسل ممبران آفس میں اختلافات ختم کرکے آپس میں شیروشکر ہوگئے  اس موقع پر ٹاؤن ون ناظم ز ائد ندیم نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے جو بلدیاتی ڈھانچہ متعارف کیا ہے۔

 اس سے اقتدارنچلی سطح پر منتقل ہونے کے بعد حقداروں کو حقوق کی ادائیگی ہے اور اس نظام کے تحت مقامی حکومتوں کو تین بااختیار درجوں میں تقسیم کیا گیاہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں نے بہتر کردار اداکیاہے جس سے عوام کو ٹیکس کے ثمرات مل گئے ہیں اور یونین کونسل لیول پر نالیوں وگلی کوچوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹ کی تنصیب کونسل ممبران کے تعاون سے مکمل کردی ہے۔