63

بنوولنٹ فنڈ کے پانچ سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

 پشاور۔ صوبائی حکومت نے بنوولنٹ فنڈ کے پانچ سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا فیصلہ بنوولنٹ فنڈ سیل کے ایک اجلاس میں کیا گیا سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ چونکہ بنوولنٹ کے آڈٹ اور اکاؤنٹ کا نظام شروع سے مینول ہے۔

 اس لئے اس میں شفافیت لانے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ ضروری ہے تاکہ بنوولنٹ فنڈز کے اثاثوں اور مالی امور کی اصل تصویر سامنے آسکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے تھرڈ پارٹی کے ذریعے بنوولنٹ فنڈ  کے گزشتہ پانچ سالوں کاآڈٹ کرایا جائے گا۔

 اجلاس میں محکمہ خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ نجی خرچ سے بنوولنٹ فنڈ کے پانچ سال کے آڈٹ کرانے کے لئے تجویز تیار کریں اجلاس میں 43 گزیٹڈ ملازمین کی گرانٹ کیسز جبکہ ایک ہزار 45 ریٹائرمنٹ گرانٹ کیسز کی بھی منظوری دی گئی۔