29

پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد۔وزیرریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کر تے ہو ئے کہاہے کہ  جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتا ایکسپریس نہیں چل سکتی، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدام پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

 اگلے 6 ماہ سے تین سال بہت سخت ہوں گے اور جنگ ہوسکتی ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، مقبوضہ کشمیر یروشلم نہیں ہے، پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، عالم اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں،جمعرات کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید پر مسافروں کیلئے استعمال کی جائیں۔

 ہر ٹرین میں دو بوگیاں استعمال کی جائیں،مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر ذمہ دارانہ فیصلے پر سمجھوتہ ایکسپریس  بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ بہت اچھے وقت پر کیا گیا ہے، بھارت اپنا انجن لائے اور اپنے بھارتی مسافروں کو لے جائے،سمجھوتہ ایکسپریس کی ٹکٹیں واپسی پر کٹوتی نہیں ہوگی، جب تک میں وزیر ریلوے ہوں تب تک سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی۔

بھارت نے شملہ معاہدے کو تہہ و بالا کر  دیا، مودی کی سیاست لال چوک سرینگر میں ختم ہوگی، کشمیر پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، بھارت نے جو کچھ کیا ایک سوچی سمجھی سازش ہے، جب سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گردی کی گئی تب میں وزیر تھا۔

 مذہبی، تہذیبی اور روایتی لحاظ سے پاکستانی اور کشمیریوں کے دل ساتھ ساتھ دھڑکتے ہیں، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کو فعال بنایا جا رہاہے جس نے ملکی دولت لوٹی اس کو سزا ضرور ملے گی، اپوزیشن کو کشمیر ا ور ملک کیلئے اکٹھا ہونا ہو گا۔