37

خیبر پختونخوا میں پولیو کا جن بے قابو

پشاور۔بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے 3اضلاع سے پولیو کے5نئے کیسز سامنے آگئے،صوبے بھر میں  پولیو کے کیسز کی تعداد 41تک پہنچ گئی، تفصیلات کے مطا بق صوبہ خیبرپختونخوا کے 3اضلاع سے  پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے،جن میں بنوں سے 3 کیسز،چارسدہ اور شمالی وزیرستان سے ایک ایک نئے پولیو  کیس کی تصدیق ہو گئی۔

حکام کے مطابق صوبہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں،جن سے  سب زیادہ ضلع بنوں متاثر ہوا یہاں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 30  تک جاپہنچی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔