33

مفتاح اسماعیل کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلا م آ باد۔ عدالت نے ایل این جی کیس میں گر فتار مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق  کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

تفصیلا ت  کے مطا بق قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کو عدالت میں جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے پیش کیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،عدالت کی جانب سے نیب کو مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو 19 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا،عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آکر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔