33

عالمی بینک اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین معاشی اہداف طے

پشاور۔عالمی بینک اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین پانچ سالہ ریسورس موبلائزیشن اینڈ پبلک ریسورس مینجمنٹ پروگرام کے معاشی اہداف طے پا گئے ہیں عالمی بینک اس مقصد کے لئے انٹرنیشنل ڈویلولپمنٹ اسسٹنٹس کے تحت صوبائی حکومت کو طویل المدتی سستا قرضہ فراہم کریگا۔

اس پروگرام کے تحت ذرائع کے مطابق مالی سال 2019-20کے دوران صوبے کے 55فیصد کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا مالی سال 2020-21کے دوران اس کو ساٹھ فیصد، 2021-22کے دوران 65فیصد، 2022-23کے دوران 70فیصد اور 2023-24کے دوران 75فیصد تک پہنچایا جائے گا اس پروگرام کے ہدف کے تحت ایف بی آر اور خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے دوران ٹیکس دہندہ گان کے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے گا۔

 اس مقصدکے تحت مختلف مراحل میں ٹیکس دہندہ گان کے اثاثہ جات اوران کے کاروبار کا ڈیٹا آپس میں آن لائن لنک کیا جائے گا خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی اور ایف بی آرکے درمیان ود ہو لڈنگ ایجنٹس کاڈیٹا آپس میں شیئر کیا جائے گا۔

 خیبر پختونخوا حکومت ٹیکس وصولیوں کے لئے غیر منقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ ڈیجٹیل بنائیگی اس  ضمن میں ڈپٹی کلکٹر ریٹ کومارکیٹ میں رائج قیمتوں کے قریب لانے کے لئے جائیدادوں کی ویلیو ایشن پر نظر ثانی کی جائیگی ٹرانسپورٹ کے شعبے سے اضافی ٹیکس وصولی کے لئے سروے کرایہ جائے گا