40

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم بیٹھک

 اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات  کی جس میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مشترکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کے مفادات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کے لیے اقدامات پر اتفاق کی۔رہبرکمیٹی کو پر حکومت کی جانب سے میڈیا پر عائد پابندیوں اور سینسرشپ کے خلاف جامع اور موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی،دونوں رہنماؤں کا ملک کی داخلی اور خارجی صورت حال پر غور اور مشاورت کی۔