39

پی آئی اے کے اضافی ملازمین کیلئے منصوبہ بندی

پشاور۔پی آئی اے میں اضافی ملازمین کو رضا کارانہ علیحدگی سکیم (وی ایس ایس) کے تحت ریٹائرڈ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جس کے لئے وفاقی حکومت سے 10ارب روپے طلب کر لئے ہیں 

پی آئی اے پشاور سمیت ملک بھر میں سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات تیار کی جا چکی ہیں اضافی ملازمین کو رضا کارانہ علیحدہ سکیم کے تحت ریٹائرڈ کردیاجائے گاپی آئی اے خیبر پختونخوا میں سابق ادوار میں سیاسی اثر و رسوخ کے باعث مختلف شعبوں میں سینکڑوں ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا ان سیاسی بھرتیوں سے جان چھڑانے کے لئے وزارت ہوا بازی نے یہ تجویز وفاقی حکومت کودی ہے جس کے لئے وفاقی حکومت سے دس ارب روپے طلب کئے ہیں اور وفاق کی جانب سے دس ارب روپے کی فراہمی کے بعد پی آئی اے کے سٹرٹیجگ فنانس پلان کے مطابق اضافی ملازمین کو یہ پیشکش کی جائیگی جس ادارے کو پانچ ارب روپے سے زائد کی بچت ہو گی پی آئی اے خیبر پختونخوامیں ملازمین کو اس سکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا پی آئی اے میں اضافی ملازمین کے باعث ادارے کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے