41

ملک بھر میں کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کا فیصلہ

پشاور۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جعلی کرنسی کے پھیلاؤ اور مختلف مقامات سے کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے

 سرحدی علاقوں کے 7مختلف داخلی و خارجی مقامات پر پاکستان کسٹم، ایف آئی اے، حساس اداروں، خیبرپختونخوا کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم تعینات کی جائیگی پاک افغان طورخم بارڈر، غلام خان چیک پوسٹ سمیت خیبرپختونخوا کے تمام سرحدی چیک پوسٹوں پرٹیموں کی تعیناتی کی جائیگی حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہو ئے واقعات کے بعد ملک میں جاری کرنسی کے پھیلاؤ کے روک تھام اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کی بیرون ملک سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسٹم کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں 

واضح رہے کہ بھارت اوردیگر ممالک کی جانب سے جعلی کرنسی نوٹ پھیلا کر پاکستان کی معیشت پر ضرب لگا کر اسے غیر مستحکم کرنے کی کو شش مدت سے جاری ہے اور ماضی میں یہ کام بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں کیا جاتاتھا جس کے شواہد وقتاً فوقتاً پاکستانی اداروں کو ملتے رہتے ہیں ذرائع کے مطابق بھارت افغانستان میں چھپنے والے ان نوٹوں کی بڑی تعداد میں پاکستان آمد لمحہ فکریہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جعلی کرنسی او کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث گروپوں کیخلاف کاروائی کے لئے خصوصی تحقیقاتی اداروں کو وفاقی حکومت کی جانب سے اختیارات دے دیئے ہیں۔