44

افغانستان کو گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی

پشاور۔وفاقی حکومت نے افغانستان کو گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہیں افغانستان کو یومیہ بڑی تعداد میں گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ ہو رہی تھی جو کہ بند کردی گئی ہے

 وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے پابندی کا اعلامیہ جاری کردیاگیاہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جانوروں کی افغانستان برآمد پر بھی پابندی کااعلامیہ صوبائی حکومت نے جاری کردیا ہے اوراس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیاہے وفاق کی جانب سے گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق افغانستان کو یومیہ ہزاروں کی تعداد میں گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ ہو رہی تھی اس ضمن میں پاک افغان طورخم بارڈر کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیاہے۔