68

ارباب نیاز سٹیڈیم پی ایس ایل کے ممکنہ گراؤنڈز میں شامل

پشاور۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 سیزن کے میچوں کی میزبانی کے لیے ارباب نیاز سٹیڈیم کو بھی ممکنہ گراؤنڈز میں شامل کر لیا گیا ہے جس سے صوبے میں شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر میچز دیکھنے کا موقع میسر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مکمل طور پر امن وامان ہے اور صوبائی حکومت کھیلوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے پشاور میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لیے کوشش کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور پشاور میں کرکٹ مقابلوں کا انعقاد چاہتے ہیں پی ایس ایل کے انعقاد سے خیبرپختونخوا کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مکمل طور پر امن وامان ہے اور صوبائی حکومت کھیلوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔