38

ناراں بٹہ کنڈی میں یوتھ ہاسٹل کی تعمیر مکمل

پشاور۔خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر برائے امور نوجوانان و سیاحت عاطف خان نے کہا کہ ناراں بٹہ کنڈی میں یوتھ ہاسٹل کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جسکا افتتاح کل کیا جائیگا، جہاں نوجوانوں کو تفریحی سرگرمیاں میسر ہوں گی۔

 اسکے علاوہ حیات آباد پشاور میں فی میل یوتھ سنٹر بھی قائم کیا جائیگا جسکے لئے 40 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری کامران رحمان سمیت دیگر حکام اور نوجوانوں کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں نوجوانوں کی فلاح کے لیے مختلف منصوبے متعارف کرانے پر غور کیا گیا۔یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کے تحت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مدرسوں کے نوجوانوں کو دیگر نوجوانوں کے برابر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں نوجوانوں کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار/کاروبار کے سلسلے میں رہنمائی کے لیے کیرئیر کونسلنگ/جاب سینٹرز بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹریٹ آف یوتھ افیئرز کی جانب جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب پر سینئر وزیر کو  بریفنگ دی گئی۔