33

قیصرعلی شاہ قائمقام ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواتعینات

پشاور۔صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قیصرعلی شاہ کو قائم مقام ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا تعینات کر دیا ہے حکومت نے عبدالطیف یوسفزئی کو سبکدوش کرکے شمائل احمد بٹ کو صوبے کا نیا ایڈوکیٹ جنرل تعینات کیا تھا تاہم وہ حج پر گئے ہیں۔

گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے صوبائی حکومت کی ایڈوائز پر عبدالطیف یوسفزئی کو سبکدوش کرکے شمائل احمد بٹ کو صوبے کا نیا ایڈوکیٹ جنرل تعینات کیا تھا تاہم شمائل احمد بٹ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجازمقدس گئے ہیں  جس پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قیصر علی شاہ کو قائم مقام ایڈوکیٹ جنرل تعینات کر دیا ہے قیصر علی شاہ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل کی حیثیت سے کام کریں گے۔