32

پشاور میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 121تک پہنچ گئی

پشاور۔پشاور کے نواحی علاقے یونین کونسل شیخان ویلج کونسل مشترزئی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 121تک پہنچ گئی جبکہ ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 ٹاؤن فور انتظامیہ نے علاقے میں سپرے مہم شروع کر دی ہے تاہم محکمہ صحت کے عدم تعاون سے مہم شدید متاثر ہو رہی ہے مشترزئی گزشتہ پندرہ دنوں سے ڈینگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں پر بچوں اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد ڈینگی کا شکار بن رہے ہیں۔

تاہم محکمہ صحت نے تاحال اس علاقے کو فوکس نہیں کیا ہے ناظم ٹاؤن فور ہارون صفت نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں لیکن وسائل میں کمی کے باعث مہم متاثر ہو رہی ہے ہارون صفت نے محکمہ صحت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ادویات فراہم نہیں کی جا رہیں اور نہ ہی محکمہ صحت ٹی ایم اے کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔