31

پوسٹ حج آپریشن 17اگست سے شروع ہو گا

پشاور۔باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 75پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 26ہزار 158 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا گیا ان عازمین میں 19ہزار 939سرکاری ارو 6ہزار 219پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرینگے۔

پوسٹ حج آپریشن 17اگست سے شروع ہوگا اور سعودی ائیر ویز کی خصوصی پرواز کے ذریعے حجاج کو پشاور پہنچایا جائیگا اس ضمن میں گزشتہ روز سول ایوی ایشن کے ائیر پورٹ منیجر عبیدالرحمان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس می ں حجاج کرام کی وطن واپسی کے دوران ممکنہ مشکلات کو احسن طریقے سے حل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔