31

یوم یکجہتی کشمیر ٗپشاورمیں جگہ جگہ ریلیاں اوراحتجاج

پشاور۔خیبرپختونخوامیں  منگل کے روزیوم یکجہتی کشمیر منایاگیااس موقع پرصوبائی دارالحکومت پشاورسمیت صوبہ بھرمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرے کئے گئے مظاہرین نے پلے کارڈز اوربینرزاٹھارکھے تھے جن پربھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔


 صوبائی دارالحکومت پشاورمیں منگل کے روز مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں اس سلسلے میں تاجر انصاف پشاور کینٹ  اورتاجراتحاد نے نہتے کشمیریوں پر کلسٹر بموں، جارحیت اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی کی قیادت حاجی عبدالنصیر ٗ مجیب الرحمان اور دیگر کررہے تھے جبکہ ریلی شفیع مارکیٹ سے صدر چوک پر احتتام پزیر ہوئی ریلی کی شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے مکروہ چہرہ کو بے نقاب کرنے کے الفاظ درج تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالنصیر کا کہنا تھا کہ بھارت مظالم نے اچانک کشمیر میں اپنے دہشت گرد فوج میں اضافہ کر کے نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بھی جارحیت میں اضافہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت لابی کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے اور آزاد کشمیر کی سویلین ابادی کے خلاف جارحانہ ہتھکنڈوں اور کشمیر میں وہی غلطی دہرانے کی سازش کر رہے ہیں جو افغانستان میں سویت یونین اور امریکہ نے کی۔انہوں نے کہاکہ کشمیری رہنماں کو گرفتار کر کے زبردستی مزاکرات کرنے پر مجبور کررہے ہیں جبکہ چالیس سے زیادہ رہنماں کو نئی دہلی جیل میں پابند سلاسل کردیا ہے۔

انہوں نے او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر کوئی حل نکالے اور ان پر مظالم بند کیا جائے اسی طرح نمک منڈی کے تا جروں نے مقبو ضہ کشمیر میں قا بض بھا رتی فو ج کی جا ر حیت کے خلا ف گزشتہ روز نمک منڈی چو ک میں احتجاجی مظا ہرہ کیا جس کی قیا دت آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز کے چیئر مین منظو ر الہی،اور ایسو سی ایشن کے گروپ لیڈر حا جی محمور خان کر رہے تھے۔

اس دوران مظا ہرین نے ہا تھوں میں پلے کا رڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھا رت کے خلا ف نعرے درج تھے مقررین کا خطا ب کرتے لہو ئے کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ  بھا رت نے مقبو ضہ کشمیر میں ظلم و بر بریت کا با زار گرم کیا ہوا ہے اور آئے روز نہتے کشمیر یوں کو شہید کیا جا رہا ہیں جو کہ عا لمی اداروں اور انسا نی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے لیئے لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم عمران خا ن دورہ امریکی سے واپس آئے ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے بھا رت اور پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ثا لثی کی پیس کش کی ہے تب سے بھا رت اوچھے ہتھکنڈوں استعما ل کر رہا ہے جو کہ سرا سر نا انصا فی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور خصوصا تمام مسلم ممالک سے سے اپیل کی کہ خطہ کشمیر میں بھا. رتی حکومت کے ہا تھوں مسلما نوں کی نسل کشی کو رو کنے کے لیئے فوری اقدا ما ت کیئے جا ئے اسی طرح ایک ریلی گورنمنٹ کالج چوک سے نکالی گئی ریلی اپنے راستوں سے ہوتی ہوئی فردوس چوک میں اختتام پذیرہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی انہوں نے عالمی برادری پرزورڈالاکہ بھارتی بربریت کانوٹس لے اورکشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کاحق دیاجائے۔