28

صو بائی محکمو ں کو5بڑی کامیابیوں کی نشاندہی کی ہدایت

 پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے تمام متعلقہ محکموں سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام انتظامی سیکرٹریوں کے نام ارسال کئے گئے۔

 مراسلے میں کہا گیا کے وہ اپنے محکمہ آرگنائزیشن میں گزشتہ سال کے دوران کم از کم پانچ بڑی کامیابیوں کی نشاندہی کریں اور اس کے ساتھ آنے والے ایک سال کے لئے مقررہ حدف کی بھی نشاندہی کریں مراسلے میں محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال کی پانچ کامیابیوں میں بتایا جائے کہ عوام کی مشکلات میں کس حد تک کمی آئی ہے۔

 خدمات کی فراہمی میں کچھ بہتری آئی ہو صوبے کے مالی وسائل میں اضافے کے حوالے سے کامیابی حاصل کی ہو یا کسی قسم کی یادگار قانون سازی کی گئی ہے جو اس سے قبل ملکی یا صوبے کی سطح پر نہ کی گئی ہے یا کوئی طویل المعیاد منصوبہ بروقت مکمل کیا گیا ہے مراسلے میں مذکورہ رپورٹ 9 اگست تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔