38

بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری تنظیموں کا مظاہرہ

اسلام آباد۔اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مختلف کشمیری تنظیموں کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ ہواجس میں بھارت کی حکومت کی طرف سے بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور35A کی منسوخی اور مقبوضہ کشمیر کو جغرافیائی طورپر تقسیم کرنے کے خلاف زوردار احتجاج ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں کا فورانوٹس لینا چاہیے کیونکہ جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔ 

مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی مزید تقویت حاصل کرے گی اور بھارت کو ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مقررین میں غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، عبدالحمید لون،اعجاز رحمانی، الطاف حسین وانی، داوود خان یوسفزئی،احمد رضا قادری، عبدالقیوم نیازی اور جماعت اسلامی کے نائب امیرمحمد الحسن،سردار مظہر، ذیشان کاظمی، منظورالحق بٹ زاہد صفی، یونس بیگ،صحافیوں، خواتین اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔