30

پارلیمنٹرین سے گوشواروں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹرین سے سال 2018،19 کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان اسمبلی 31 دسمبر تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا سکتے ہیں۔
 
الیکشن کمیشن نے کہاکہ اراکین اسمبلی کو زیر کفالت بچوں اور اہل خانہ کے گوشوارے بھی ظاہر کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ سال یکم جنوری کو اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے پارلیمنٹرین کی تفصیلات جاری کریگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات نا فراہم کرنے والے پارلیمنٹرین کی رکنیت معطل کر دی جائے۔