26

ہندوستان نے ظلم و ستم کو قانونی شکل دے دی ہے،فواد چوہدری

 

 اسلام آباد۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ واحد دو آرٹیکلز کی وجہ سے کشمیریوں کو احساس ہوتا تھا کہ کشمیر ان کا ہے لیکن ہندوستان  کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام  کے بھیانک نتائج سامنے آئینگے آج گاندھی کا ہندوستان ختم ہوگیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے پاکستان واحد دو آرٹیکلزتھے جو کہ کشمیریوں کو ان کے اپنے کشمیر کا احساس دلاتے تھے اب بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے بعد حریت رہنماؤں کا شدید ردعمل سامنے آئیگا کیونکہ ہندوستان کے حامی سیاستدان محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھی ہندوستان نے گرفتار کررکھا ہے اور  آج کشمیر میں ہرطبقے سے تعلق رکھنے والا انسان ہندوستان کی جارحیت کیخلاف کھڑا ہے۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ ہندوستان طاقت کا نظریہ لے کر آگے بڑھا ہے اور آج گاندھی کا ہندوستان ختم ہوگیا ہے اور اب ہندوستان نے کشمیر کے ظلم و ستم کو قانونی شکل دے دی ہے حالانکہ وزیراعظم عمران خان سمیت  پاکستان کی عسکری قیادت نے ہمیشہ کشمیر کے  حل کی بات کی ہے لیکن اب ہندوستان نے تمام معاملات کو پس پشت ڈال دیا ہے جس سے حالات مزید خراب ہونگے۔