28

کشمیر صورتحال،کور کمانڈرز کانفرنس طلب

راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے(آج) منگل کو  کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی،بھارت کے غیر آئینی اقدام کا جائزہ، جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی ہے جس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کا جائزہ لیا جائے گا۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔