34

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات ختم ہونے کا وقت آگیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں پر حملے اور کلسٹر بموں کا استعمال قابل مذمت اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ' بھارتی حملے 1989 کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا نوٹس لے'۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ' وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات ختم ہوں، انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے استعمال کی اجازت ملنی چاہیے'۔