46

ایل آر ایچ میں جدید ٹیکنالوجی سے 160مریضوں کا علاج

پشاور۔ ایل آر ایچ میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب تک 160 مریضوں کا علاج کیا گیا‘ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق معدے، جگر، پتے اور لبلبے کی نالیوں سے پتھرنکالنے کے لئے اس  سے پہلے مریضوں کو بڑی سرجری کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑتا تھا جبکہ اب ایک آسان طریقہ علاج سے کم وقت کم تکلیف اور بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

ماہر ڈاکٹر اسسٹنٹ پروفیسر کامران حسن کی مطابق اس ٹیکنالوجی کو ایل آر ایچ میں متعارف کئے ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوا ہے جس سے اب تک بہت سے مریضوں کو فائدہ پہنچا ہے. انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے معدے، پتے، لبلبے اور جگر کی نالیوں میں پیدا ہونے والی پتھریوں کا بغیر بڑے آپریشن کے علاج کیا جاتا ہے جس کے لئے اس سے پہلے بڑے آپریشن کی ضرورت پڑتی تھی ڈاکٹر کامران نے کہا کہ اس طریقہ علاج میں کیمروں اور جدید مشین کے زریعے ان نالیوں سے پتھر کو نکالا جاتا ہے جو بعد میں کینسر اور ہیپاٹائٹس کا باعث بنتا ہے۔