45

ممبران اسمبلی کو قانون سازی کی ٹریننگ کا معاہدہ

پشاورڈسسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے مابین ممبران اسمبلی کو قانون سازی سے متعلق ریسرچ اور ٹریننگ کے لئے معاہدہ پر دستخط کئے گئے، معاہدہ کے مطابق ایس ایس ڈی او ممبران اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپس اور قواعد و ضوابط میں بہتری کے لئے معاونت فراہم کریں گے۔

 اس کے علاوہ ممبران کے ساتھ مل کر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ایس ڈی جیز) بالخصوص بچوں کے حقوق، انتہا پسندی کے خاتمے اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، بچوں کے حقوق کا تحفظ، انسانی سمگلنگ کی روک تھام، یوتھ ڈویلپمنٹ، قانون کی حکمرانی، شفافیت اور معلومات تک رسائی کا حق،پولیس ریفارمز، ماحولیاتی تبدیلی اور آبی وسائل سے متعلق ریسرچ اور ٹریننگ کی سہولیات فراہم کریں گے۔

 معاہدہ قائمقام سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان اور ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کو ثر عباس کے مابین دستخط ہوا۔ کو ثر عباس نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو بہتر قانون سازی کے لئے ریسرچ کی معاونت کی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایس ڈی او ممبران اسمبلی کو معاونت فراہم کرے گی۔اس معاہدہ کے تحت  خیبر پختونخوا اسمبلی ایک فوکل پرسن بھی نامزد کرے گی۔