49

باڑہ اور تیراہ کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

پشاور۔ ضلعی انتظامیہ خیبر کے احکامات پرسی ایل سی پی نے باڑہ اور تیراہ کے مختلف قبیلوں کے تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 44.08 ملین روپے کے معاوضوں کے چیکس 160متاثرین میں تقسیم کئے۔

جمعرات کے روزخیبر ھاؤس میں منعقدہ تقریب میں ڈپتی کمشنر ضلع خیبرمحمود اسلم، ایڈیشنل  ڈپتی کمشنر ضلع خیبرجمشید خان سمیت سکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔سی ایل سی پی کے مطابق مذکورہ تقریب میں تقسیم شدہ چیکوں کی کل مالیت44.08 ملین تھی۔

 سی ایل سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک خیبر کے تمام تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو 2ارب 54کروڑ اور 72لاکھ معاوضے کی مد میں تقسیم ہو چکے ہیں جس مین4994 مکانات مکمل تباہ شدہ 3435 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک مل چکا ہے