57

فنکار برادری کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنیکا منصوبہ

پشاور۔خیبر پختوخوا پختونخواکے سینئر وزیر برائے ثقافت و سیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ فنکار برادری ہمارے صوبے کی پہچان ہے اور حکومت انکی فلاح وبہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

 انہوں نے صوبے کی فنکار برادری کو یقین دلایا ہے کہ انکے لئے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائیگا جس پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکار برادری کے نمائندہ وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں سینئر فنکار عشرت عباس، محمد سجاد، سردار مریخی،ذولفقار قریشی،زرداد بلبل، الیاس، جہانگیر عادل،وسیمہ، شوکت محمود، صمد شاہ اور دیگر فنکار شامل تھے۔ فنکار برادری نے سینئر وزیر کو ثقافت کے زندہ امین پراجیکٹ کو جاری رکھنے،صحت انصاف کارڈ سمیت نشتر ہال سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

جس پر سینئر وزیر نے انکو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سینئر وزیر برائے ثقافت عاطف خان نے محکمہ ثقافت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ فنکاروں کے مسائل حل کرنے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی فلاح وبہبود سے ثقافت کو ترویج ملے گی۔