59

ٹیم ساتھ نہ دے تو کپتان کچھ نہیں کر سکتا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا  ہے کہ ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے، جب تک پوری ٹیم ساتھ نہ دے کپتان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا، ملک میں نوجوان تبدیلی لاسکتے ہیں اور نوجوانوں نے تبدیلی لا کر دکھائی ہے۔

فخر ہے وزارتِ خارجہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔  اسلام آباد میں پلاسٹک فری پاکستان تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ملک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، مستقبل میں خطے کو قحط اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتاہے، ہم مل کرکلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے، ماحول کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

 سیوریج نظام بھی اکثر شاپنگ بیگز کی وجہ سیمتاثر ہوتاہے، کراچی میں پورا سسٹم بلاک ہے جس کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیں، 14 اگست سے اس مہم کا اسلام آباد سے آغاز کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں نوجوان تبدیلی لاسکتے ہیں اور نوجوانوں نے تبدیلی لا کر دکھائی ہے، نوجوانوں کو شامل کرکے حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، کپتان اکیلا کچھ نہیں کر سکتا جب تک پوری ٹیم ساتھ نہ دے، فخر ہے وزارتِ خارجہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔