42

قبائلی اضلاع سے کامیاب 16 ارکان اسمبلی کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے پختونخوا اسمبلی کے قبائلی اضلاع سے کامیاب 16 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے آزاد کامیاب ارکان کو کسی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے 3 دن دیئے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد حیثیت میں جیتنے والے ارکان 3 روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، جس کے بعد آزاد کامیاب امیدواروں کو اپنا بیان حلفی اور پارٹی لیٹر بھی جمع کرانا ہوگا۔

واضع رہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 5، جے یو آئی ف نے 3، اے این پی، جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی جب کہ 6 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔